یمنی حوثیوں نے جامعہ صنعا ء میں فارسی شعبہ کے افتتاح کی تیاری مکمل کرلی

شعبہ فارسی میں ان حوثی اساتذہ کا تقرر کیا جائے گا جنہوں نے اپنی اعلی تعلیم ایرانی جامعات میں حاصل کی

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:09

صنعا ء(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) یمن میں اکیڈمک حکام نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ باغی حوثی ملیشیاں کے زیر کنٹرول جامعہ صنعا میں فارسی زبان کے شعبے کے افتتاح کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ جامعہ کی انتظامیہ نے کچھ روز قبل مذکورہ شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور شعبے میں طلبہ کے داخلے کے عمل کو فوری طور متعارف کرا دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ یہ ارادہ بھی رکھتی ہے کہ اکتوبر کے اواخر میں پڑھائی کے آغاز کے ساتھ ہی حوثیوں کے زیرانتظام ذرائع ابلاغ میں شعبہ فارسی کے متعارف کرائے جانے کا سرکاری اعلان کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں باغی ملیشیاں کی قیادت کے علاوہ ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کی شرکت بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق شعبہ فارسی میں تدریس کے لیے اس عمارت کو استعمال میں لایا جائے گا جہاں اس سے قبل ترکی زبان کا شعبہ قائم تھا۔ حوثیوں نے گزشتہ برس سیاسی وجوہات کی بنا پر شعبہ ترکی میں تدریس کو روک دیا تھا۔ذرائع کے مطابق شعبہ فارسی میں ان حوثی اساتذہ کا تقرر کیا جائے گا جنہوں نے اپنی اعلی تعلیم ایرانی جامعات میں حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :