بھارت کی فرانس سے 36رافیل طیارے جلدفراہم کرنے کی درخواست

معاہدے کے مطابق طیاروں کی فراہمی تین سال میں مکمل ہوجائیگی تاہم قبل ازوقت مکمل کرناچاہتے ہیں،بھارتی وزیردفاع

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:09

بھارت کی فرانس سے 36رافیل طیارے جلدفراہم کرنے کی درخواست

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) بھارت نے فرانس سے رافیل طیارے جلد فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ معاہدے کے مطابق تین سال میں فراہم کیے جانیوالے طیارے جتنا جلدی ممکن ہوسکے فراہم کیے جائیں،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکر نے ایک گفتگومیں کہاکہ ہم نے فرانس سے درخواست کی ہے کہ وہ طیاروں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کررہی ہے اوریہ طیارے تین سال میں فراہم کیے جانے ہیں لیکن یہ وقت مقررہ سے پہلے فراہم کردیئے جائیں،یادرہے کہ 24ستمبر کو بھارت اور فرانس کے درمیان 36 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ طے پایاتھا ،ونوں ممالک کے درمیان 8.8 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے پر دستخط فرانس کے وزیر دفاع یوکیس لی درائن اور انکے بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر نے کئے ۔

(جاری ہے)

بھارت فرانس سے یہ جنگی طیارے خریدنے کے لئے آٹھ ارب اسی کروڑ ڈالر خرچ کرے گا، یہ طیارے تین ہزار آٹھ سو کلو میٹر تک مار کر سکتے ہیں۔ یہ طیارے اس وقت عراق اور شام میں بمباری کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ بھارت کے دفاعی تجزیہ کار راہول بیدی نے اس معاہدے سے متعلق کہا کہ اس سے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ بڑھ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :