جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیراعظم نے اپنا پینترا بدل لیا

بھارت نے کبھی کسی دوسرے ملک پر حملہ نہیں کیا نہ ہی ہم کسی دوسرے کی زمین کے بھوکے ،مودی

اتوار 2 اکتوبر 2016 15:20

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیراعظم نے اپنا پینترا بدل لیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) پاکستان کو جنگ اور پانی بند کرنے کی دھمکیاں دینے والے بھارتی وزیراعظم نریند رمودی نے کہا ہے کہ بھارت نے کبھی کسی دوسرے ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی وہ کسی دوسرے کی زمین کا بھوکا ہے ،ہزاروں بھارتیوں نے عالمی جنگوں کے دوران دوسروں کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزیراعظم نریندرمودی نے مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ بھارت کبھی بھی زمین کا بھوکا نہیں رہا اور نہ ہی ہم نے کبھی کسی دوسرے ملک پر حملہ کیا ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ صر ف الفاظ سے نہیں بلکہ رویے سے ہماری ساکھ میں اضافہ ہوا ہے ہم وہ لوگ ہیں جو دوسروں کیلئے جیتے ہیں۔اس موقع پر وزیر خارجہ سشما سوراج اور جنرل وی کے سنگھ سمیت دیگر وزراء بھی موجود تھے ۔