بھارتی سیکورٹی فورسز کا بین الاقومی سرحد سے مشتبہ پاکستانی شہری کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
اتوار 2 اکتوبر 2016 15:20
نئی دہلی/جموں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) بھارتی سیکورٹی فورسز نے بین الاقومی سرحد سے ایک مشتبہ پاکستانی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ بین الاقومی سرحد کے آر ایس پورہ سیکٹر سے ایک مشتبہ پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
بھارتی اخبار ’’ انڈین ایکسپریس ‘‘ کے مطابق32سالہ ابو بکر سہاگ کو سیکورٹی فورسز نے اگرے چک گاؤں کے قریب سے گرفتار کیا ہے ۔
گرفتار شخص سے کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی تاہم تفتیش جاری ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شخص ذہنی طور پر پاگل معلوم ہوتا ہے کیونکہ وہ بار بار اپنے بیانات کو تبدیل کررہا ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز اس سے قبل بھی ذہنی طور پر بیمار کئی افراد کو گرفتار کرکے مشتبہ پاکستانی شخص قرار دے چکی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.