ملک میں دوبارہ بغاوت کی افواہیں عوام میں مایوسی پیدا کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں ،ترک وزیراعظم

دوبارہ بغاوت کی کوشش کی گئی تو ا سے پہلے سے بھی بری طرح ناکام بنادیا جائے گا ،ملک میں ہنگامی حالات کی وجہ سے عوام کی روزمرہ زندگی پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے، کابینہ میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جا رہا ہے، بن علی یلدرم کا استقبالیہ سے خطاب

اتوار 2 اکتوبر 2016 15:17

انقرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر بغاوت کی افواہیں صرف عوام میں مایوسی پیدا کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں جو صرف دہشت گرد تنظیم فتح اﷲ ہی کا کام ہوسکتا ہے تاکہ ملک میں ایک بار پھر بے چینی پیدا کی جاسکے،دوبارہ بغاوت کی کوشش کی گئی تو ا سے پہلے سے بھی بری طرح ناکام بنادیا جائے گا ،ملک میں ہنگامی حالات کی وجہ سے عوام کی روزمرہ زندگی پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے، کابینہ میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترکی کی قومی اسمبلی کے 26 ویں دور کے دوسرے سیشن کے افتتاح کے موقع پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قہرامان کی طرف سے دیے جانے والے استقبالیہ کے موقع پر وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ کہ ملک میں ہنگامی حالات کی وجہ سے عوام کی روزمرہ زندگی پر اس کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کی مدت میں توسعی کے بارے میں ہمیں اس کے ختم کونے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وقت سے پہلے ہی اس سلسلے میں اقدامات اٹھا لینا چاہیے۔ انہوں نے ہنگامی حالات کے بارہ ماہ تک جاری رہنے سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات کی تین ماہ توسیع سے متعلق بل تیار ہے اس کے علاوہ ابھی کوئی اور موضوع زیر غور نہیں ہے۔انہوں نے ملک میں ایک بار پھر بغاوت کھڑی کیے جانے سے متعلق پھیلی ہوئی افواہوں کے بارے میں کہا کہ اس قسم کی افواہیں صرف عوام میں مایوسی پھیلانے کی لیے پھیلائی جاتی ہیں۔

یہ صررف دہشت گرد تنظیم فتح اﷲ ہی کا کام ہوسکتا ہے تاکہ ملک میں ایک بار پھر بے چینی پیدا کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی افواہوں کی جانب زرہ بھر بھی توجہ نہیں دی جانی چاہیے بلکہ ان سب کو نظر انداز کردنیا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی اگر کوئی نئی کوشش کی گئی تو اس کوشش کو پہلے سے بھی بری طرح ناکام بنادیا جائے گا ارو حکومت نے پہلے ہی سے تمام طرح کے اقدامات اٹھا رکھے ہیں ۔انہوں نے کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں سے بھی چہ مگوئیوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ کابینہ میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :