جاپانی میڈیا نے بھارت کے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی فوج پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی اہلیت ہی نہیں رکھتی،بھارتی فوج کی جنگی صلاحیت کو اب بھی جانچا جا رہا ہے جب کہ بھارتی فوج مکمل طور پر منظم نہیں ہے،جاپانی میگزین دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ

اتوار 2 اکتوبر 2016 15:17

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) جاپانی میگزین نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا ،میگزین نے بھارتی دعوے پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے پاس اس قسم کے حملے کی اہلیت ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کے دی ڈپلومیٹ میگزین کے مطابق بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے نے متعدد سوالات کو جنم دے دیا ہے کہ کیا بھارتی فوج کے پاس اس قسم کا منظم اور کامیاب آپریشن کرنے کی اہلیت بھی موجود ہے؟ جاپانی میگزین نے بھارت کے ہوائی، زمینی اور میزائل کی مدد سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پر بھی سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں۔

دی ڈپلومیٹ مزید لکھتا ہے کہ بھارتی فوج کی جنگی صلاحیت کو اب بھی جانچا جا رہا ہے اور بھارتی فوج مکمل طور پر منظم نہیں ہے۔ میگزین کے مطابق بھارت کے لئے سرحد پار فضائی حملہ کرنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ پاکستان کے پاس ایک بہت ہی عمدہ اور ناقابل یقین فضائی دفاعی نظام موجود ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا تھا جسے پاک فوج نے یکسر مسترد کردیا تھاجبکہ عالمی برادری نے بھی بھارتی دعوے کو تسلیم نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :