ترکی سے یونان فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 196تارکین وطن پکڑے گئے

اتوار 2 اکتوبر 2016 15:17

انقرہ /ایتھنز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) بحیرہ ایجین کے ساحلوں سے غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے 196 تارکین وطن پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع ازمیر کی تحصیل چشمے میں گشت کرنے والی ساحلی محافظین کی ٹیم نے غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش میں ہونے والے 80 غیر ملکیوں کا پتہ چلا لیا جو کہ ربڑ کی کشتیوں کے ذریعے سمندر میں سفر کرنے کی تیاری میں تھے۔

اسی طرح ایک اور کشتی پر سوار 48 غیر ملکی بھی پکڑ لیے جن میں سے 11 کا تعلق ایرترے سے تھا۔بعد ازاں ہیلی کاپٹروں نے کیچڑ میں پھنسی ہوئی ربڑ کی کشتی سے 20 شامی شہریوں کو بچا لیا۔خلیج کش اداسی سے بھی زیادہ تر افغانی اور ایرانیوں پر مشتمل 48 تارکین وطن کو سیکورٹی قوتوں نے پکڑ لیا۔تارکین وطن کو ضروری کاغذی کاروائی کے بعد ایدرنے کے غیر ملکیوں کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :