جاپانی میڈیا نے بھارت کے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا
بھارتی فوج پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی اہلیت ہی نہیں رکھتی،بھارتی فوج کی جنگی صلاحیت کو اب بھی جانچا جا رہا ہے جب کہ بھارتی فوج مکمل طور پر منظم نہیں ہے،جاپانی میگزین دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ
اتوار 2 اکتوبر 2016 15:17
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) جاپانی میگزین نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا ،میگزین نے بھارتی دعوے پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے پاس اس قسم کے حملے کی اہلیت ہی نہیں ہے۔
(جاری ہے)
جاپان کے دی ڈپلومیٹ میگزین کے مطابق بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے نے متعدد سوالات کو جنم دے دیا ہے کہ کیا بھارتی فوج کے پاس اس قسم کا منظم اور کامیاب آپریشن کرنے کی اہلیت بھی موجود ہے؟ جاپانی میگزین نے بھارت کے ہوائی، زمینی اور میزائل کی مدد سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پر بھی سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں۔
دی ڈپلومیٹ مزید لکھتا ہے کہ بھارتی فوج کی جنگی صلاحیت کو اب بھی جانچا جا رہا ہے اور بھارتی فوج مکمل طور پر منظم نہیں ہے۔ میگزین کے مطابق بھارت کے لئے سرحد پار فضائی حملہ کرنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ پاکستان کے پاس ایک بہت ہی عمدہ اور ناقابل یقین فضائی دفاعی نظام موجود ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا تھا جسے پاک فوج نے یکسر مسترد کردیا تھاجبکہ عالمی برادری نے بھی بھارتی دعوے کو تسلیم نہیں کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.