اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:20

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) دریائے اردن کے مغربی کنارے پر اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کرکے فلسطینی شہری کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے ایک تحریری اعلامیہ میں بتایا ہے کہ 28 سالہ فلسطینی نوجوان پولیس کی گولی سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ترجمان نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ کیفر اکاب قصبے سے تعلق رکھنے والے مقتول نے قلندیہ چیک پوسٹ پر ایک سیکورٹی اہلکار کو چاقو کے وار سے زخمی کیا تھا۔اس واقع کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔فلسطینی وزارتِ صحت سے جاری کردہ اعلامیہ میں بھی مذکورہ فلسطینی شہری کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :