امریکہ کے سکول میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 6 سالہ بچہ دم توڑ گیا

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:18

کیرولائنا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے ایک سکول میں 28 ستمبر کو فائرنگ سے زخمی ہونے والا 6 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے ایک سکول میں 28 ستمبر کو فائرنگ سے 6سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔جیکب ہال چار دن تک مشینوں کی مدد سے زندہ رہا۔

(جاری ہے)

اسکے اہلخانہ کے مطابق خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اسکے دماغ نے کام چھوڑ دیا تھا جسکے باعث اسکی موت ہو گئی۔ جنوبی کیرولائنا کے قصبے ٹانزویل کے ایلیمنٹری سکول میں 14 سالہ لڑکے نے فائرنگ کر کے ایک استاد اور دو بچوں کو زخمی کر دیا تھا۔ سکول جانے سے پہلے اس نے اپنے والد جیفری اوسبورن کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔ لڑکے کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :