اٹلی، نجی سکول میں2 غیرملکی پناہ گزین بچوں کیلئیعلیحدہ بیت الخلا مختص
باقی بچوں کے والدین نے مذکورہ بچوں کوسکول کے دوسرے بچوں کے بیت الخلا میں نہ جانے دینے کا مطالبہ کیا تھا
اتوار 2 اکتوبر 2016 14:17
روم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) اٹلی میں ایک نجی سکول میں2 غیرملکی بچوں کوعلیحدہ بیت الخلا استعمال کرنے پر مجبور کر دیا گیا، دونوں بچے اپنے گھر والوں کے بغیر ہجرت کر کے اٹلی پہنچے تھے۔ اٹلی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سکول کے بقیہ بچوں کے والدین نے تقاضہ کیا تھا کہ مذکورہ دونوں بچوں کو اسکول کے دیگر بچوں کے زیر استعمال بیت الخلا میں نہ جانے دیا جائے۔
اٹلی کے جزیرہ ساردینیا کے شہر کالیاری میں واقع اس اسکول کو نصرانی راہبات چلاتی ہیں۔ نئے تعلیمی سال میں داخلہ حاصل کرنے والے ان دونوں بچوں کی عمریں 9 اور 11 برس ہیں اور ان کا تعلق مصر اور ایتھوپیا سے ہے۔اٹلی کے روزنامے "لا ستامبا" کے مطابق متعدد طلبہ کے گھر والوں نے مذکورہ دونوں بچوں کے اسکول میں اندراج پر احتجاج کیا تھا۔(جاری ہے)
ان کا موقف تھا کہ یہ غیرملکی بچے اسکول کے بقیہ بچوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اس لیے کہ شاید وہ اپنے ملک سے کوئی متعدد بیماری کے ساتھ اٹلی میں داخل ہوئے ہوں۔
دونوں بچوں کے کسی بھی مرض میں مبتلا نہ ہونے سے متعلق طبی سرٹفکیٹ پیش کر دیے جانے کے باوجود دیگر بچوں کے گھر والوں نے اپنے بچوں کو اسکول سے نکال لینے کی دھمکی دی اور دو گھرانوں نے ایسا کر کے بھی دکھا دیا۔اس پر اسکول انتظامیہ نے "احتیاطی تدبیر" کے طور پر دونوں پناہ گزین بچوں کے لیے علاحدہ بیت الخلا مختص کرنے کا فیصلہ کیا۔دونوں بچوں کی تحویل کی ذمے دار دو خواتین وکیلوں میں سے ایک نے "لا ستامبا" اخبار کو بتایا کہ اسکول میں وقفے کے دوران دونوں بچے محض اس لیے تنہائی کا شکار ہوتے ہیں کہ وہ اطالوی زبان نہیں بولتے۔خاتون وکیل نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دیگر بچوں کا موقف ان باتوں کی عکاسی کرتا ہے جو وہ اپنے گھر والوں سے سنتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.