ژوب،ایف سی، حساس اداروں نے دہشتگردی کی سازش ناکام بنادی، اسلحہ بارود برآمد

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:07

ژوب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) ژوب میں ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ بارود برآمد کرلیا ہے اور بلوچستان میں دہشتگردی کی سازش ناکام بنادی ۔

(جاری ہے)

ژوب کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے چھپائے گئے اڑتالیس بم، ایک خود کش جیکٹ، تین بارودی سرنگیں اور پچیس آئی ای ڈیز برآمد کرلیں۔برآمد ہونے والے اسلحے میں آر پی جی،دو ایس ایم جیز،60 ایم ایم آٹو میٹک گن بھی شامل ہیں۔ ترجمان ایف سی کے مطابق اسلحے کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے صوبے کے مختلف حصوں میں منتقل کیا جانا تھا۔