محرم کے دوران امن عامہ کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کا آغاز کر دیا گیا

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:02

فیصل آباد۔2 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں محرم الحرام کی آمد کے باعث امن عامہ کی فضاء کو پر سکون رکھنے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظاما ت کاآغاز اور ڈویژن بھر میں تعزیے ، علم ، ذوالجناح اور دیگر ماتمی جلوسوں کے روٹس کا سروے مکمل کر کے حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد شروع کر دیا گیا ہے۔

ریجنل پولیس فیصل آبا دکے ذرائع نے بتا یا کہ تمام مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے مثالی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ ماتمی جلوسوں کے راستوں سے تمام رکاوٹوں کو بھی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹس کے تعاون سے دور کر دیاجائیگا۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران رواداری، برداشت ، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مسلک کو نہ چھوڑیں لیکن دوسروں کے مسلک کو بھی نہ چھیڑیں تاکہ اتحاد و اتفاق اور باہمی اعتماد کی فضاء برقرار رکھی جا سکے۔ انہوں نے بتا یا کہ محرم الحرام کے دوران ہر قسم کی افواہوں پر بھی سختی سے پابندی عائدہو گی ۔ انہوں نے عوا م سے بھی اپیل کی کہ وہ شر پسند عناصر کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پرقریبی پولیس یا انتظامی حکام کو فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :