فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں محرم الحرام کے سلسلہ میں فول پروف حفاظتی ،تدارکی اقدامات کی ہدایت کردی گئی

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:00

فیصل آباد۔2 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ میں محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام تر حفاظتی ،تدارکی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ٹربل پوائنٹس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیاگیاہے۔اس ضمن میں اہم اجلاس کمشنر فیصل آباد ڈویژن مومن آغا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آرپی او، چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز ، ڈی پی اوز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر فیصل آباد ڈویژن نے کہاکہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مثالی اقدامات ہونے چاہئیں کیونکہ اس ضمن میں کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں نیز کسی قسم کی لاپرواہی یا غفلت کو بھی برداشت نہیں کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ٹربل پوائنٹس پرسکیورٹی کے اضافی اقدامات جبکہ محرم کے جلوسوں،مجالس اور دیگر تقریبات کی سخت ترین سکیورٹی کویقینی بنانے کیلئے منظم و مربوط جامع حکمت عملی وضع کی جائے اور اس ضمن میں سکیورٹی سے متعلق کوئی پہلو اوجھل نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ کسی مذہبی کشیدگی کا اندیشہ ہوتو اسے پیشگی و ہنگامی بنیادوں پر سلجھایاجائے کیونکہ محرم کے انتظامات کو اس صورت جامع اور کامیاب سمجھا جائیگاکہ ممکنہ تنازعات یوم عاشور سے قبل بخیروبخوبی حل کرلئے جائیں۔کمشنر نے مزید کہا کہ محرم سکیورٹی پلان کو فول پروف بنانے کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔اس موقع پر آر پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں اہم جلوسوں ومجالس کی درجہ بندی کے مطابق حساس نوعیت کے امورکو بھی مدنظر رکھتے ہوئے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :