امریکہ میں جان لیوا بیماری میں مبتلا میاں بیوی پانچ دن کے وقفے سے انتقال کرگئے

اتوار 2 اکتوبر 2016 13:15

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) امریکا میں جان لیوا بیماری میں مبتلا میاں بیوی پانچ دن کے فرق سے انتقال کر گئے،ایک دوسرے کے مرض سے آگاہ ہونے کے باوجود اپنانے والے جوڑے کی زندگی اور موت کی کہانی انٹرنیٹ اور مغربی میڈیا پر چھاگئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ڈیلٹن پریجر اور کیٹی ڈنوون دونوں ہی سسٹک فائبروسس نامی موروثی اور جان لیوا بیماری میں مبتلا تھے اور دونوں ہی اس حقیقیت سے آگاہ تھے کہ وہ جلد ہی موت سے ہمکنار ہوجائیں گے ۔

کیٹی ڈنوون نے سات سال قبل فیس بک پر ڈیلٹن پریجر کی اسپتال کی تصویر دیکھنے کے بعد رابطہ کیا اور جلد ہی بات اظہار محبت تک جا پہنچی تھی ۔دوہزار گیارہ میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔دونوں نے چند ہفتے قبل دیئے گئے انٹرویو میں شادی شدہ زندگی کے پانچ سال کو بہترین قرار دیتے تھے ۔ ڈیلٹن پریجر کا انتقال گزشتہ ماہ اٹھارہ ستمبر کو جبکہ ان کی اہلیہ کیٹی ڈنوون کا انتقال پانچ دن بعد بائیس ستمبر کو ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :