اسپین کے ریسٹورنٹ میں میں دھماکا، 77 افراد زخمی،10کی حالت تشویشناک

دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا،عوام کی بڑی تعداد رمقامی تہوار میں شرکت کیلئے ریسٹورینٹ میں موجود تھی،حکام

اتوار 2 اکتوبر 2016 13:15

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے ولیز مالاگا میں ریسٹورنٹ میں ہونے والے گیس سلنڈر دھماکے میں 77 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں عوام کھانے پینے میں مصروف تھے کہ اچانک گیس سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 77 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ولیز مالاگا کے مقامی عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد ریسٹورینٹ میں موجود تھی جو مقامی تہوار میں شرکت کے لئے جمع ہوئے تھے۔مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ریسٹورینٹ کے باورچی نے آگ لگنے کے بارے میں عوام کو متنبہ کردیا تھا جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد ریسٹورینٹ سے نکل گئی اور وہ ہونے سے بچ گئے تاہم زیادہ تر افراد دھماکے کے باعث ٹوٹنے والے عمارت کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئے جن میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :