نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شرکت کا خواہشمند بھارت غباروں سے خوفزدہ، پاکستان پر غبارہ گردی کا الزام

مودی سن لے صلاح الدین ایوبی کی تلوار ابھی ہمارے پاس ہے،مودی صاحب انڈیا کی بربادی کشمیریوں کے ہاتھوں سے ہوگی،اگر پاکستان سے جنگ کی تو انڈیا کوبرباد کردیں گے،غباروں پر تحریریں درج

اتوار 2 اکتوبر 2016 13:11

چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) ایٹمی طاقت اور نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شرکت کا خواہشمند بھارت کبوتروں کے بعد ہرے غباروں سے پریشان ہوگیا،مودی سرکار نے کبوتروں کے بعد پاکستان پر غبارہ گردی کا الزام لگادیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کے ضلع گورداس پور پولیس نے نریندر مودی کو وارننگ کی تحریر والے کئی غبارے پکڑے ہیں جن پر واضح لکھا تھا ،مودی سن لے صلاح الدین ایوبی کی تلوار ابھی ہمارے پاس ہے،مودی صاحب انڈیا کی بربادی کشمیریوں کے ہاتھوں سے ہوگی،اگر پاکستان سے جنگ کی تو انڈیا کوبرباد کردیں گے،کبوتروں کے بعد اب مودی سرکار نے پاکستان پر غبارہ گردی کا الزام لگا دیا ہے،ایٹمی طاقت اور نیوکلیئر گروپ سپلائرز میں شرکت کا خواہشمند بھارت کبوتروں کے ہرے کبوتروں سے پریشان ہوگیا ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارت نے کئی بار کبوتروں کو پاکستانی جاسوس کے الزام میں پکڑلیا تھا،ایسے اقدامات سے پاکستان کا کچھ نہیں بگڑنے والا غباروں میں واضح طور پر انڈیا کو بزدل قرار دیا جاچکا ہے۔