ایران میں ملکی ساختہ بغیر پائلٹ کے ڈرون کی رونمائی

یہ ڈرون ایک وقت میں چار مختلف ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،امیر علی عجازدہ

اتوار 2 اکتوبر 2016 13:06

ایران میں ملکی ساختہ بغیر پائلٹ کے ڈرون کی رونمائی

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) ایرانی ساختہ ڈرون بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈرون کی آزمائشی مرحلے میں کارکردگی کو انتہائی شاندار قرار دیا گیا۔ ماہرین کے مطابق اسکا ڈیزائن امریکی ڈرون جیسا ہے۔ ایران نے تقریباً پانچ برس پہلے ایک امریکی ڈرون کو اپنے قبضے میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

ایران نے اپنے ڈرون کا نام صاعقہ رکھا ہے۔ ڈرون کی نقاب کشائی کی تقریب ایک نمائش میں کی گئی۔ ایران کے پاسدران انقلاب کے شعبے ایرو اسپیس کے سربراہ امیر علی حِجازدہ کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون ایک وقت میں چار مختلف ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حجازدہ نے آزمائشی مرحلے میں ڈرون کی کارکردگی کو انتہائی شاندار قرار دیا

متعلقہ عنوان :