”جاسٹا“ بدترین قانون اور منظوری کانگریس کی غلطی ہے، ترک صدر
اتوار 2 اکتوبر 2016 13:06
استنبول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء)امریکی کانگریس میں سعودی عرب کے خلاف دہشت گردی سے متاثرہ فراد کی جانب سے ہرجانے کے متنازع قانون کی منظوری پر عالمی رہ نماوٴں کا رد عمل جاری ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردگان نے بھی متنازع امریکی قانون’جاسٹا‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے اس میں فوری ترمیم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردگا ن نے استنبول میں پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں امریکی کانگریس کی طرف سے منظور کردہ ’جاسٹا بل‘ کو بدترین اور امریکی کانگریس کی بہت بڑی غلطی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’جاسٹا‘ جیسا متنازع قانون کسی شخص کی انفرادی کارروائی پر پوری ریاست کو مورد الزام ٹھہرانے کی ایک گھناوٴنی کوشش ہے۔(جاری ہے)
کانگریس نے اس قانونی بل پر صدر کا ویٹو مسترد کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ ترکی کو توقع ہے کہ ’ جاسٹا‘ جیسے متنازع ایکٹ پر فوری نظرثانی کی جائے گی۔خیال رہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے منظور کردہ قانونی بل’جاسٹا‘ پر عالمی برادری کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما نے بھی کانگریس سے اس بل کی منظوری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جاسٹا کی منظوری سے امریکی سفارت کاروں کو عالمی سطح پر حاصل تحفظ خطرے میں پڑ سکتا ہے اور کسی بھی امریکی عہدیدار یا سفارت کار کے خلاف عالمی سطح پر قانونی کارروائی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ترک صدر کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے گذشتہ روز انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف سے ملاقات کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.