امریکہ کی شامی افواج کیخلاف کارروائی خطے کیلئے خطرناک ہو گی: روس

اتوار 2 اکتوبر 2016 13:05

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ شامی فوج کو نشانہ بنائے گا تو اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا اگر امریکا شامی افواج کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا تو اس کے شام اور خطے کے اندر انتہائی خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا شام میں حکومت کی برطرفی سے جو خلا پیدا ہو گا اسے فوری طور پر ہر قسم کے دہشت گرد بھر دیں گے اور یہ سارے خطے کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ دوسری جانب جرمنی کے دارالحکومت برلن میں شام کے شہر حلب پر شامی طیاروں کی بمباری کے خلاف سیکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :