لاہورمیں ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار گھمبے سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

اتوار 2 اکتوبر 2016 13:03

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) مال روڈ پر ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں مال روڈ شاہراہ قائداعظم پر ایک موٹرسائیکل پر سوار 3 نوجوان ون ویلنگ میں مصروف تھے کہ موٹرسائیکل اچانک ایک کار کے قریب سے گزری، کار موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش میں کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں کارمیں سوار2 نوجوان احسن لطیف اورمجید اور موٹر سائیکل سوار جابرموقع پرجاں بحق جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں فرقان نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :