راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

لڑکی کا باپ دونوں کو قتل کر کے فرار ہو گیا

اتوار 2 اکتوبر 2016 13:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) راولپنڈی کے علاقے افضل ٹاوٴن میں غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ دوست کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی کے علاقے افضل ٹاون میں لڑکا اپنی دوست سے ملنے کے لئے اس کے گھر آیا تو باپ کو پتہ چل گیا جس پر لڑکے نے فرار ہونے کی کوشش کی تو لڑکی کے باپ نے اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور پھر اپنی بیٹی کو بھی فائرنگ کر کے مار ڈالا۔

تھانہ ایئرپورٹ کی پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے تاہم تفتیشی افسر کے نہ پہنچنے کے باعث 2 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود لاشیں اسپتال تاحال منتقل نہ کی جا سکیں۔۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت کائنات اور لڑکے کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم دونوں کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :