کویت کاحلب میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:09

کویت سٹی ۔ 2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) کویت نے شامی شہر حلب میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب لیگ میں کویت کے مستقل مندوب احمد عبدالرحمان البکر نے اس ضمن میں عرب لیگ کے مرکزی دفتر کو کویتی حکومت کی جانب سے ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کویتی حکومت کو شامی شہر حلب میں انسانی حقوق کی ابتر حالت پر گہری تشویش ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بحران کے خاتمے پر موثر اور جامع حکمت عملی وضع کرنے کے لئے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس فوراً بلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :