راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل،ملزم فرار ہوگیا

اتوار 2 اکتوبر 2016 11:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) راولپنڈی میں افضل ٹاؤن میں غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ دوست کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے علاقے افضل ٹاون میں لڑکا اپنی دوست سے ملنے کے لئے اس کے گھر آیا تو باپ کو پتہ چل گیا جس پر لڑکے نے فرار ہونے کی کوشش کی تو لڑکی کے باپ نے اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور پھر اپنی بیٹی کو بھی فائرنگ کر کے مار ڈالا۔ تھانہ ایئرپورٹ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم تفتیشی افسر کے نہ پہنچنے کے باعث 2 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود لاشیں ہسپتال تاحال منتقل نہ کی جا سکیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر کے آنے تک لاشیں ہسپتال منتقل نہیں کر سکتے ۔ ملزم دونوں کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :