یورپی یونین بتائے ترکی کو مکمل رْکن کب بنایا جائے گا، رجب طیب اردوان

اتوار 2 اکتوبر 2016 11:18

انقرہ ۔ 2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) ترکی کے صدر رجب طیب ادروان نے خبردار کیا ہے کہ اْن کے ملک کی جانب سے یورپی یونین کی رکنیت کے حصول کی عشرہ پرانی کوششوں کا فیصلے کا وقت آ چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر قانون سازوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ اب برسلز کے لیے وہ لمحہ آچکا ہے جب فیصلہ کیا جانا چاہیئے، آیا ترکی کو مکمل رْکن کا درجہ دیا جائے گا یا نہیں۔

(جاری ہے)

اردوان نے ویزے میں نرمی کے سمجھوتے کے خاتمے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ اس اعلان کے مترادف ہے کہ یورپی یونین وہ وعدہ وفا نہیں کرنا چاہتا جو اْس نے ترکی سے کر رکھا ہے۔ اْنھوں نے بیلجئم سے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ماہ سے یورپی یونین ترکوں کو بغیر ویزا کے سفر کی اجازت دے جو ترکی کے ساتھ کیے گئے اْس سمجھوتے کی پاسداری ہوگی جس کا مقصد اْن ہزاروں تارکین وطن کو بحیرہ ایجئن سے یونان جانے سے روکنا تھا۔

متعلقہ عنوان :