افغانستان کی مالی اعانت بارے اجلاس میں 70 ممالک کی شرکت متوقع

اتوار 2 اکتوبر 2016 11:18

برسلز ۔ 2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) افغانستان کے بارے میں بین الاقوامی اجلاس (منگل) 4 اکتوبر کو برسلز میں ہو گا جس میں کلیدی معاملات پر پیش رفت کے شواہد پر غور و خوض کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق کانفرنس کی میزبانی یورپی یونین اور افغان حکومت کریں گی جس میں توقع ہے کہ 70 سے زائد ممالک اور درجنوں بین الاقوامی تنظیمیں اور ادارے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان رچرڈ اولسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے لیے امریکہ اور بین الاقوامی حمایت بلینک چیک نہیں۔ ہماری مدد کی کچھ شرائط ہیں۔ اْنھوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے قابلِ قدر مدد کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے ہماری مجموعی استعداد افغان حکومت کی کارکردگی پر منحصر ہے کہ وہ موٴثر ساجھے دار کے طور پر ہمارے ساتھ کس طرح کام کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :