وزیر اعظم نواز شریف کا سابق صدر آصف زرداری سے طویل عرصے بعد ٹیلی فونک رابطہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 23:28

وزیر اعظم نواز شریف کا سابق صدر آصف زرداری سے طویل عرصے بعد ٹیلی فونک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کا سابق صدر آصف زرداری سے طویل عرصے بعد ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران وزیراعظم نے آصف زرداری کو پارلیمانی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیر اعظم کی دعوت پر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے پیر کے روز تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم اور آصف زرداری کے درمیان طویل عرصے بعد کسی بھی سطح پر رابطہ ہوا ہے۔