مرحوم عبداللہ جان جمالدینی علمی، صحافتی اور ادبی خدمات کے حوالے سے ویژنری شخصیت تھے ،تعزیتی ریفرنس سے مقررین کا خطاب
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 23:06
کوئٹہ ۔یکم اکتوبر ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء ) مرحوم پروفیسر عبداللہ جان جمالدینی ایک عہد ساز شخصیت، ادیب ،، محقق ، عالمی شہرت یافتہ دانشوراور مصنف تھے۔انہوں نے مشکل حالات کے باوجود بلوچی زبان و ادب کی ترقی کے لئے اہم کردار اداکیا۔بلوچستان یونیورسٹی میں نہ صرف شعبہ بلوچی کی بنیاد رکھی بلکہ بلوچی زبان وادب اور ثقافت کو سویڈن،ناروے،جاپان، اٹلی ، افغانستان ،ایران اور برطانیہ سمیت عالمی سطح پر متعارف کرایا۔
وہ نہ صرف عظیم شخصیت تھے بلکہ شخصیت ساز بھی تھے۔ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے مرحوم عبداللہ جان جمالدینی کے یادمیں شعبہ بلوچی تربت یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
مرحوم عبداللہ جان جمالدینی کے علمی، صحافتی اور ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ وہ ایک ویژنری شخصیت تھے جس نے بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے پینتیس سال پہلے مکران اورلورالائی کے لئے یونیورسٹی قائم کرنے کا تصور پیش کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عہد حاضر کے کئی سکالرز ،ادیب اور مصنفین کو انکے شاگرد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔تعزیتی ریفرنس میں عبداللہ جان جمالدینی کے انتقال پر انتہائی ر نج وغم کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر کے علاوہ شعبہ بلوچی کے چئیرپرسن عبدالغفور شاد، ملا فاضل چئیر کے سربراہ طاہر حکیم بلوچ اور لیکچرر شریف میر نے بھی ان کی سیاسی، علمی اور ادبی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔عبدالغفور شاد نے کہا کہ انکی شخصیت ہمارے لئے رول ماڈل ہے انکی زندگی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے جنہوں نے بلوچی زبان وادب کو عالمی سطح پرترقی دینے کے علاوہ نوجوان نسل کولکھنے اور تحقیق کرنے کے لئے متحرک کیا۔طاہر حکیم بلوچ نے لٹ خانہ کا ذکر کرتے ہوئے مرحوم عبداللہ جان جمالدینی کے ترقی پسندانہ افکارونظریات اور سیاسی فلسفہ پر روشنی ڈالی۔ اس سے پہلے مرحوم عبداللہ جان جمالدینی کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔تعزیتی ریفرنس میں یونیورسٹی آف تربت کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد بلوچ، سی ایس او شاہ میربلوچ،شعبہ بلوچی کے لیکچرر عقیل احمد بلوچ، اور فیروزہ داد رحیم کے علاوہ طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.