صدر نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس5اکتوبرکوطلب کرلیا

مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ،ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورکشمیرسے متعلق دیگرامورپربحث کی جائے گی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس5اکتوبرشام ساڑھے چاربجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ،ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورکشمیرسے متعلق دیگرامورپربحث کی جائے گی۔توقع ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب اوروہاں عالمی رہنماؤں سے ہونیوالی ملاقاتوں کے بارے میں بھی ایوان کوآگاہ کریں گے۔جبکہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز کشمیر کی صورتحال سے متعلق بھی ایوان کو آگاہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :