18 اور 19 اکتوبر کے اے این پی کی صوبائی کونسل اور صوبائی مجلس عاملہ کے انتظامات

ہارون بشیر احمد بلور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 20:28

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے 18 اور 19 اکتوبر کے صوبائی کونسل اور صوبائی مجلس عاملہ کے انتظامات کیلئے ہارون بشیر احمد بلور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ممبران میں جاوید خان یوسف زئی ، خوشدل خان ایڈووکیٹ ، شازیہ اورنگزیب ، شگفتہ ملک ، خورشید خٹک ، نثار خان بونیری اور ملک غلام مصطفی شامل ہیں۔ کمیٹی دونوں اہم اجلاسوں کے تمام تر انتظامات کے ذمہ داری ، بہترین تیاری اور نظم و نسق سنبھالے گی۔ صوبائی صدر نے اُمید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ کمیٹی دونوں اجلاسوں کی مناسب تیاری اور نگرانی بااحسن طریقے سے انجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :