ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کارحجان

فی تولہ سونے کی قیمت52ہزارروپے سے کم ہوکر51ہزار800روپے پرآگئی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کوسونے کی قیمت میں کمی کارحجان رہاجبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا21ڈالرسستاہواجس سے ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت500روپے گھٹ گئی ۔ہفتہ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں10ڈالرکی ریکارڈکمی سے فی اونس سونے کی قیمت1316ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآبادلاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت52ہزارروپے سے کم ہوکر51ہزار800روپے پرآگئی اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت44ہزار400روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پربرقراررہی ۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دس گرام سونا428روپے سستاہواجبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت میں10روپے کی کمی دیکھی گئی ۔