کوئٹہ،اینٹی نارکوٹکس فورس کی دومختلف کارروائیاں، 6.7ٹن چرس برآمد ،ایک منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے دومختلف کارروائیوں کے دوران 6.7ٹن چرس قبضے میں لیکر ایک منشیات فروش کوگرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6.7ٹن چرس کوقبضے میں لے لیاہے اے این ایف کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں گھابی زئی کے قریب غیر آباد مقام پر کارروائی کی گئی جہاں سے6.1ٹن چرس قبضے میں لے لی گئی جبکہ دوسری کارروائی بلوچستان کے علاقے یک مچھ میں کی گئی یک مچھ کے علاقے کاٹھ بروتھ کے غیر آباد جگہ سے 535کلوگرام چرس قبضے میں لے لی جبکہ تیسری کارروائی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سبزل روڈ پر کی گئی جہاں مولابخش نامی منشیات فروش کوحراست میں لیکر اس کے قبضے سے 1.78کلوگرام چرس برآمدکرلی اے این ایف نے تینوں کارروائی سے متعلق تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :