Live Updates

گزشتہ روز رائیونڈ جلسے میں گرمی اور حبس سے بے ہوش ہو جانے والا تحریک انصاف کا کارکن عبدالرشید جان کی بازی ہار بیٹھا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:52

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) گزشتہ روز رائیونڈ جلسے میں گرمی اور حبس سے بے ہوش ہو جانے والا تحریک انصاف کا کارکن عبدالرشید جان کی بازی ہار بیٹھا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسہ میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے عبد الرشید نامی کارکن گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش گیا تھا۔ عبد الرشید کو بعد ازان ایمبولینس کے ذریعے شیخوپورہ میں اس کی رہائش گاہ پہنچایا گیا تھا۔ تاہم حالت نہ سنبھلنے کے باعث عبد الرشید آج جان کی بازی ہار بیٹھا ہے۔ عبدالرشید کی عمر 55 برس تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات