اگر اب ایل او سی پر دوبارہ خلاف ورزی کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے

پہلے سے ہی جنگ لڑ رہے ہیں اس لیے بھارت کیخلاف جنگ کیلئے بھی مکمل طور پر تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:38

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اکتوبر2016ء) ڈی جی آئی کا کہنا ہے کہ اگر اب ایل او سی پر دوبارہ خلاف ورزی کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر اب بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ وہ دوبارہ ایسا کرنے کا سوچے گا بھی نہیں۔ بھارت اگر پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنا چاہتا ہے تو پھر ہم تیار ہیں۔ ہم پہلے سے ہی جنگ لڑ رہے ہیں اس لیے بھارت کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے بھی مکمل طور پر تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :