صدر مملکت ممنون حسین کا طبی معائنہ و معمول کے ٹیسٹ

نتائج نارمل آئے ہیں ، ترجمان ایوان صدر

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے طبی معائنہ اور معمول کے ٹیسٹ کرائے جن کے نتائج نارمل آئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایوان صدر کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین معمول کے طبی معائنے کے لیے اے ایف آئی سی گئے جہاں ان کے معمول کے ٹیسٹ ہوئے جو نارمل تھے۔ صدر مملکت طبی معائنے کے بعد ایوان صدر واپس آگئے۔

متعلقہ عنوان :