حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں کروانا چاہتی

تاہم پاناما لیکس پر مشترکہ اپوزیشن نے جو بل پیش کیا ہے اسی سے درست احتساب ہو گا، احتساب کیلئے پیپلز پارٹی بھرپور جدوجہد کرے گی : اعتزاز احسن

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:28

حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں کروانا چاہتی

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اکتوبر2016ء) اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے احتساب کیلئے پیپلز پارٹی بھرپور جدوجہد کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے اہم اجلاس کے بعد سینئیر رہنماوں کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں کروانا چاہتی۔ احتساب کے ادارے وزیراعظم اورمسلم لیگ(ن)کے تابع نظرآتے ہیں۔ پانامہ لیکس کے معاملے کی تحقیقات کی بجائے ادارے مختلف بہانے بنا رہے ہیں۔ تاہم پاناما لیکس پر مشترکہ اپوزیشن نے جو بل پیش کیا ہے اسی سے درست احتساب ہو گا۔ احتساب کیلئے پیپلز پارٹی بھرپور جدوجہد کرے گی۔