بھارت کےکنٹرول لائن پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بےبنیاد ہونےکا ایک اور ثبوت

اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے ایل او سی پر فائرنگ کامشاہدہ نہیں کیا: ترجمان بان کی مون

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:06

بھارت کےکنٹرول لائن پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بےبنیاد ہونےکا ایک ..

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اکتوبر2016ء) ترجمان بان کی مون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے ایل او سی پر فائرنگ کا مشاہدہ نہیں کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کےکنٹرول لائن پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بے بنیاد ہونے کا ایک اور ثبوت سامنے آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ترجمان بان کی مون کا بیان سامنے آیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے ایل او سی پر فائرنگ کا مشاہدہ نہیں کیا ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹا دعوی کیا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرکے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کی تصدیق کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :