ایف بی آرنے ملک بھر کے فرنیچر کے ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو نئی ویب سائٹس کے بارے ایک روزہ تربیت دے گا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) پاکستان ریونیو آٹو میشن لمٹیڈ (پی آر اے ایل)نے ملک بھر کے ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کی سہولت کیلئے ”Weboc“(ویب بیسڈ ون کسٹمز) تیار کر لیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریننگ و ریسرچ ایف بی آر نے پاکستان فرنیچر کونسل کے تعاون سے اس سلسلے میں فرنیچر انڈسٹری سے منسلک تمام قومی سطح کے اداروں کے اہم کاروباری افراد کیلئے ایک روزہ تربیتی سیشن کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک روزہ تربیتی سیشن 6اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہو گا۔ شرکاء کو مصنوعات کی جلد از جلد ڈیکلیریشن،طریق کار اور دستاویزات کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔چوہدری سخی محمد سابق پرنسپل ایپرائزر اور ز ینب محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹلی جنٹس و انوسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ اس موقع ویب سائٹ سافٹ ویئر کے استعمال کے حوالے سے خصوصی لیکچر دینگے۔جنرل مینجر پاکستان فرنیچر کونسل حامد محمود نے بتایاکہ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو میاں کاشف اشفاق نے اس تربیت کیلئے 14ٹاپ رینکنگ اداروں کے افراد کو نامزد کیا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :