آئندہ دنوں میں پھٹی کی رسد میں اضافے کے باعث روئی کے بھاؤ میں مزید گراٹ کا امکان

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء)آئندہ دنوں میں پھٹی کی رسد میں اضافے کے باعث روئی کے بھاؤ میں مزید گراٹ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے دوسری جانب ٹیکسٹال و اسپپنگ سیکٹر کی پیداوار لاگت زیادہ ہونے سے برآمدات مسلسل گھٹ رہی ہے۔ کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤمیں مندی کارجحان رہا۔ روئی کے بھاؤمیں مجموعی طورپرفی من 150تا200روپے کی کمی واقع ہوئی دوسری جانب کپاس کی فصل کم ہونے کی اطلاعات پرٹیکسٹائل اسپننگ ملوں نے خریداری بڑھادی جس کے باعث کاروباری حجم بڑھ گیا اور پھٹی کی رسد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ۔

کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ فی الحال جینگ فیکٹریوں میں روزانہ کپاس کی تقریبا75ہزارگانٹھوں کی پھٹی کی آمد ہورہی ہے جو10اکتوبر سے روزانہ ایک لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ پھٹی آنے کی توقع کی جارہی ہے اس سال ملک میں کپاس کی تقریباایک کروڑ20لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ پیداوار کا امکا ن ہے اور فی الحال 20ستمبرتک ملک کی جینگ فیکٹریوں میں تقریبا30لاکھ گانٹھوں کی پھٹی کی آمد ہوچکی ہے جوگزشتہ سال کی اس عرصے کے قریب ترین ہے۔

(جاری ہے)

نسیم عثمان کے مطابق مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کابھاؤبین الاقوامی کپاس منڈیوں کے زیراثر اوپر نیچے ہورہا ہے فی الحال نیویارک کاٹن مارکیٹ ،بھارت اورچین میں روئی کے بھاؤمیں کمی کارجحان ہے،علاوہ ازیں مقامی کاٹن یارن ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اوربھاؤمیں زبردست مندی کارجحان ہے ۔اس صورتجال کے پیش نظرآئندہ دنوں میں پھٹی کی رسد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے روئی کے بھاؤمیں مزید گراؤٹ آسکتی ہے جس کے باعث ٹیکسٹائل اسپننگ ملزکومحتاط رویہ اختیار کرناپڑیگا ۔

ملک کی جینگ فیکٹریاں اورٹیکسٹائل ملز قبل از وقت خریداری کر کے نقصان ٹھا رہے ہیں حالانکہ پھٹی کا مناسب بھاؤہونے کے سبب کپاس کی گانٹھوں کی پیداوار تسلی بخش بتائی جاتی ہے تاہم ٹیکسٹائل اسپننگ ملزکی پیداواری لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے برآمدات میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 150روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6000روپے کے بھاؤپربند کیا،صوبہ سندھ میں روئی کابھاؤفی من 5900تا6150روپے پھٹی کابھاؤفی 40کلو2800تا31500روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کابھاؤفی من 6159تا6250روپے پھٹی کابھاؤ2900تا3100رہا اس طرح بنولہ کھلی کے بھاؤمیں کمی بھی واقع ہوئی ۔