اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 18:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) ہفتہ کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم رہی جبکہ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر33پیسے اوراسی مدت میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5پیسے سستاہوا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید105.05روپے اورقیمت فروخت105.25روپے پربرقراررہی تاہم یوروکی قدرمیں90پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت خرید116.60روپے سے بڑھ کر117.40روپے اورقیمت فروخت118.10روپے سے بڑھ کر119روپے پرجاپہنچی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید136روپے اورقیمت فروخت137.50روپے پربرقراررہی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے یورواوربرطانوی پاؤنڈکی قدرمیں بالترتیب50،50پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :