دھرنے اور مارچ کرناملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے ، اکرم خان درانی

عمران خان مغربی تہذیب کی آڑ میں ملک میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے بھارت پر جنگی جنون سوار ہے مگر جنگ ہوئی تو اُن کا کچھ نہیں بچے گا پوری قوم اور سیاسی قیادت ایک ہی پیچ پر ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے دشمن کو بھرپور جواب دیا جائیگا وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی رہ پر گامزن ہے رائیونڈ جلسہ سے پرویز خٹک کا خطاب سیاسی اقدار نہیں بلکہ بازاری گفتگو تھی ہم نے ہمیشہ ذاتی مفاد قربان کرکے عوامی مفادات کو ترجیح دیکر عوام کی تعمیر وترقی کیلئے سوچا ہے، وفد سے ملاقات،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 18:46

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ دھرنے اور مارچ کرناملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے عمران خان مغربی تہذیب کی آڑ میں ملک میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے بھارت پر جنگی جنون سوار ہے مگر جنگ ہوئی تو اُن کا کچھ نہیں بچے گا پوری قوم اور سیاسی قیادت ایک ہی پیچ پر ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے دشمن کو بھرپور جواب دیا جائیگا وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی رہ پر گامزن ہے رائیونڈ جلسہ سے پرویز خٹک کا خطاب سیاسی اقدار نہیں بلکہ بازاری گفتگو تھی ہم نے ہمیشہ ذاتی مفاد قربان کرکے عوامی مفادات کو ترجیح دیکر عوام کی تعمیر وترقی کیلئے سوچا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے درانی لورز کے ضلعی صدر وسیم اللہ محسود کی قیادت میں وفد سے ملاقات اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے اعظم خان درانی، ضلع نائب ناظم پیر منیر شاہ،جے یو آئی حلقہ سوکڑی کے سیکرٹری انعام اللہ گیلانی سمیت دیگر مشران اور پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے جمہوری انداز میں فیصلے کرنے کے قائل ہے مگر عمران خان کی ضد اور انا کی وجہ سے ملکی نظام درہم برہم کرنے کیلئے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جو ملک کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے احتجاج ہر کسی کا حق ہے مگر کسی کے گھر کے باہر احتجاج سے ہمیں کیا سبق دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مارچ میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا خطاب سیاست سے ناواقف اور مغربی سوچ کی عکاسی ہے عمران خان کو سڑکوں پر دھرنے اور ناچ گانے سے کچھ نہیں ہوگا وہ پارلیمنٹ میں آکر مقدمہ کریں خیبر پختونخوا میں آنے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہے کیونکہ کراچی سے خیبر تک عوام قافلوں کی شکل میں قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جماعت میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جوکہ جماعت کے دینی اور سیاسی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بنوں کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا اور اپنے دور اقتدار میں عوام کے 65سالہ محرومیوں کا ازالہ کرکیااربوں کے منصوبے مکمل کئے جس کی وجہ سے محالفین پریشانی کا شکار ہے اور آنے والے انتخابات میں مکمل صفایا محالفین کا مقدر ہوگا