ایل اوسی پرزخمی فوجیوں کاجذبہ حب الوطنی،آرام کی بجائے ڈیوٹی کااصرارکردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 اکتوبر 2016 18:34

ایل اوسی پرزخمی فوجیوں کاجذبہ حب الوطنی،آرام کی بجائے ڈیوٹی کااصرارکردیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم اکتوبر2016ء):ترجمان پاک فوج عاصم سلیم باجوہ نے ایل اوسی پربھارتی جارحیت سے زخمی فوجیوں کا جذبہ حب الوطنی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر زخمی ہونیوالے9 فوجیوں کو سی ایم ایچ جہلم میں‌داخل کروایا گیا لیکن معمولی زخمی فوجیوں نے طبی امداد ملنے پربجائے گھر میں آرام کرنے کی بجائے اصرار کیا کہ ہمیں واپس ڈیوٹی پر بھیج دیا جائے۔

(جاری ہے)

ہم بالکل ٹھیک ہیں۔جس کے باعث یہ تمام فوجی واپس ایل اوسی پر ڈیوٹی دینے آگئے۔