کویت سٹی: 720کویتی دینار چرانے والی فلپائینی خاتون گرفتار

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 18:25

کویت سٹی: 720کویتی دینار چرانے والی فلپائینی خاتون گرفتار

کویت سٹی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 اکتوبر 2016ء): کویتی پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ایک بیوٹی سیلون سے 720کویتی دینار چرانے والی فلپائینی خاتون کو گرفتار کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فلپائینی خاتون شہری کویت کے سیلون میں کام کرتی تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملزمہ نے موقع ملتے ہی سیلون کے لاکر سے 720کویتی دینار چرا لیئے ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزمہ کو کویتی چیک پوسٹ پر گرفتار کر لیا۔ ملزمہ اپنے کفیل سے بھاگ کر کسی نئی جگہ غیر قانونی ملازمت کرنے کا موقع تلاش کر رہی تھی ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمہ سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔