ناران میں زلزلہ:7گھروں کی چھتیں گرنے سے11افراد زخمی، 2کی حالت تشویشناک

زلزلے کی شدت 2.4ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکزناران سے 25کلومیٹر شمال مغرب میں ہے۔زلزلہ پیماء مرکز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 اکتوبر 2016 18:21

ناران میں زلزلہ:7گھروں کی چھتیں گرنے سے11افراد زخمی، 2کی حالت تشویشناک

مانسہرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اکتوبر2016ء) :ناران اور گردونواح میں زلزلے سے 11افراد زخمی ہوگئے ہیں،جبکہ زخمیوں میں 2افراد کی حالت تشویشناک ہے۔تفصیلات کے مطابق ناران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 2.4ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکزناران سے 25کلومیٹر شمال مغرب میں ہے۔زلزلے کے باعث 7گھروں کی چھتیں گر گئیں اور مواصلاتی نظام شدید متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے رہے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :