صد رآزاد کشمیر سردار مسعود خان سے سابق صدر آزاد کشمیرمیجر جنرل(ر) سردار محمد انور خان کی ملاقات

بین الاقوامی سطح پر حکومت پاکستان نے ”مشن کشمیر “کے نام سے موثر سفارتی مہم کا آغاز کر دیا ہے ، سردار مسعود خان اثرات کو زائل کرنے کے لیے بھارتی حکمرانوں نے اُڑی حملے کا الزام بلا تاخر پاکستان پر عائد کیا ، بات چیت ایل او سی پر بلا اشتعال بھارتی گولہ باری ، فائرنگ ، بھارت کے جنگی جنون اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت پر تفصیلی تبادلہ خیال

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) صد رآزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان سے سابق صدر آزاد کشمیرمیجر جنرل(ر) سردار محمد انور خان کی ملاقات ، آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال ، کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی گولہ باری اور فائرنگ ، بھارت کے جنگی جنون اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت پر تفصیلی تبادلہ خیال ، صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر حکومت پاکستان نے ”مشن کشمیر “کے نام سے موثر سفارتی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔

جس کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے بھارتی حکمرانوں نے اُڑی حملے کا الزام بلا تاخر پاکستان پر عائد کیا ۔ اور اب کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے اسے سرجیکل سٹرائیک کا نام دیدیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک کا شائد مطلب بھی بھارتی حکمرانوں کو معلوم نہیں کہ انہوں نے سیز فائر کی خلاف ورزی کو سرجیکل سٹرائیک کا نام دے دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے جو دنیا بھر میں پانچویں بڑی فوج اور نیوکلیائی صلاحیت رکھتا ہے ۔

اس کے خلاف ایسی مہم جوئی کا مقصد خود تباہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ اس موقع پر سابق صدر سردار محمد انور خان نے بھی کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں ہمیشہ مصروف رہا ہے ۔ لیکن وہ پہلے کی طرح اب بھی ناکام ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو خود کش مہم جوئی سے باز رکھے بصورت دیگر اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ۔