کویت سٹی: دس سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے دو غیر ملکی شہری گرفتار

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:27

کویت سٹی: دس سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے دو غیر ملکی شہری گرفتار

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1اکتوبر 2016ء): کویتی پولیس نے دس سالہ کویتی بچے سے بد فعلی کرنے والے دو غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق دس سالہ بچے کو ایک ایشیائی شہری نے عرب شہری کے ساتھ مل کر نشہ آور مشروب پلانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کویتی بچے کو بے ہوشی کی حالت میں ایک نامعلوم جگہ پر لے گئے ۔ جہاں اس سے جنسی دونوں غیر ملکی شہریوں نے جنسی زیادتی کی۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ جب بچہ گھر واپس آیا تو غیر تسلی بخش حالت دیکھنے کے بعد اس کی والدہ اسے ہسپتال لے گئی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے سے جنسی زیادتی کی گئی تھی ۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں ۔