کمانڈر پاکستان فلیٹ نے شمالی بحیرئہ عرب میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کیا

پاک بحریہ کسی بھی جارحا نہ کاروائی کا منہ توڑ جواب دے گی، کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل سیّد عارف اللہ حسینی نے سمندر میں پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس کا دورہ کیااور آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کیا۔ایڈمرل نے ملکی بحری سرحدوں کی کڑی نگرانی کے سلسلے میں پاکستان نیوی فلیٹ کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور انھوں نے پاک بحریہ کی جاری مشق رباط کا بھی ذکر کیا جس میں پی اے ایف کے لڑاکا طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

موجوہ ملکی صورت حال میں پاک بحریہ کے پلیٹ فارمز اور ٹروپس بحری سرحدوں اور کریکس اور ساحلی علاقوں کی مسلسل کڑی نگرانی کر رہے ہیں ۔پاک بحریہ کے جنگی جہازوں پر تعینات آفیسرز و سیلرز سے گفتگو کے دوران ایڈمرل حسینی نے آپریشنل تیاریوں، آفیسرز و سیلرز کے حوصلے اور بحری سرحدوں کے عزم کی تعریف کی۔ایڈمرل نے مزید کہا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ لحاظ سے قابل اور با صلاحیت فورس ہے اور دشمن کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔پاکستان امن پسند ملک ہے اورخطے میں امن و خوشحالی کا خواہش مند ہے تاہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :