بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ‘ایل او سی پر فائرنگ بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری نوٹس لیکر بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے ،جماعت اسلامی حلقہ لچھراٹ کے امیرچوہدری آصف یعقوب کی میڈیا گفتگو

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:17

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء ) جماعت اسلامی حلقہ لچھراٹ کے امیر، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری آصف یعقوب نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، ایل او سی پر فائرنگ بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری نوٹس لیکر بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے ، بھارتی درندگی کسی بھی وقت دنیا کا امن تباہ کر سکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کی عولمی برادری بھارتی بربریت کا نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے درندگی کی تمام حدیں پھلانگ دی ہیں کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، نوجوانوں پر بلاوجہ وحشیانہ تشدد کیا جارہا ہے خواتین کی عصمتیں لوتی جا رہی ہیں ، مذہبی عبادات کی ادائیگی سے مسلمانوں کو روکا جا رہاہے، ایسے حالات میں عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،اور اگر بین الاقوامی برادری نے نوٹس لیکر بھارت کو انسانی حقوق کی پامالیوں ، ایل او سی کی خاف ورزیوں سے نہ روکا تو دنیا کا امن خواب بن جائے گا۔