کشمیریوں کو حق رائے دہی دئیے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن ممکن نہیں ‘ بھارتی حکمران اور افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کر کے ان کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتے ‘ بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنی طوطا چشمی چھوڑ کر مظلوم کشمیریوں کی حمایت کریں تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق مل سکے ‘ صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چوہدری محمود کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:17

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق رائے دہی دئیے بغیر جنوبی ایشاء میں امن ممکن نہیں ۔ بھارتی حکمران اور افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کر کے ان کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتے ۔ بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنی طوطا چشمی چھوڑ کر مظلوم کشمیریوں کی حمایت کریں تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق مل سکے ۔

چوہدری محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہر قیمت پر کشمیر سے غاصبانہ قبضہ چھوڑنا ہوگ ا بھارت نے اگر آزادکشمیر و پاکستان پر حملہ کرنے کی جرأت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑیگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی بہادر افواج بہادر اور دلیر جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے کیلئے چاک و چوبند ہیں چوہدری محمود احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو اپنے وفد یورپ اور امریکہ روانہ کرنے چاہئے جو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اس وقت فضاء بن چکی ہے اس کو ٹھنڈا نہ ہونے دیں اور دنیا کو باور کروا سکیں کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے جوانہیں ملنا چاہئے چوہدری محمود احمد نے کہا کہ آزادکشمیر بالخصوص میرپور کی تاجر برادری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :