کشمیر سپر لیگ ٹی ٹونٹی کے فائنل میچ میں کوٹلی لائنز نے باغ بادشاہ کو شکست دیدی

قومی سٹاف آف سپنر سعید اجمل نے 3وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ قرار پائے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:04

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) کشمیر سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ میں کوٹلی لائنز نے باغ بادشاہ کو شکست دے کر چمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان کے سٹار آف سپنر سعید اجمل نے 3وکٹیں حاصل کیں انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ‘ پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر علی خان مین اف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب۔

مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایس سی او محمد علی ندیم نے وینر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ فائنل میچ دیکھنے کے لئے ہزاروں شائقن کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تھے۔ سعید اجمل نے کشمیر سپر لیگ کو پاکستان میں ہونے والے ٹی ٹونٹی چمپئین شب کے مقابلے میں ایک بہترین ایون قرار دیا۔ کشمیر سپر لیگ ٹی ٹونٹی کے فائنل میں کوٹلی لائنز کی جانب سے پاکستانی سٹار کھلاڑی سعید اجمل میدان میں اترے جبکہ باغ بادشاہ کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کا ٹاس کوٹلی لائنز نے جیت کر باغ بادشاہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوٹلی لائنز نے مقرہ 20اور میں7وکتوں کے نقصان پر 143رنز سکور کئے۔ کوٹلی لائنز کی جانب سے سعید اجمل نے سب سے زیادہ 29 رنز،ارسلان 25،سہیل 22 اور تیمور نے 18رنز سکور کئے۔ باغ بادشاہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی 4وکٹیں صرف35 رنز پر گر گئیں جس کے باد باغ بادشاہ کی ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور باغ بادشاہ کی پوری ٹیمانیسویں اورز میں98رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

باغ بادشاہ کی جانب سے راجہ شہزد نے سب سے زیادہ44رنز سکور کئے۔ کوٹلی لائنز کی جانب سے پاکستانی سٹار سعید اجمل نے باگ بادشاہ کے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور چار اورز میں صرف گیارہ رنز دئے جبکہ تیمور اور اسرار نے دو دو و اور عامر لال اور عامر وحید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایس سی او محمد علی ندیم نے ونر اپ ٹیم کو ایک لاکھ کیش پرائز اور ٹرافی جبکہ رنز اپ ٹیم کو پچاس ہزار اور ٹرافی دی۔

سیکڑ کمانڈر ایس سی او محمد علی ندیم نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی ۔ پاکستان کے سٹار کھلاڑی سعد اجمل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں اتنی بہترین کرکٹ لیگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی انھوں نے سیکرٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن تنویر مغل کی کاوشوں کو سراہا اور مظفرآباد میں سعید اجمل اکیڈمی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ مظفرآباد میں شاندار کشمیر سپر لیگ آرگنائیز کرنے پر باغ بادشاہ کے چیف کو آرڈینٹر نیئر شہزاد عباسی نے تنویر مغل کو مبارک باد پیش کی۔

باغ بادشاہ کے کپتان ثاقب عباسی نے ٹیم کی اس پورے ایونٹ میں بھرپور سپورٹ کرنے پر جماعت اسلامی کے رہنما نثار احمد شائق، ذولفقار عباسی، واجد عباسی ،دبئی سے راجہ سعادات خان، راجہ عبدالقیوم، مدثر وحید عباسی، محمد حسین خان، راجہ سجاد اور باغ اور ہٹیاں بالا سے آنے والے تمام شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔ ثاقب عباسی کا کہنا تھا باغ بادشاہ کی پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی رہی ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ آدادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک ینگ ٹیم کو لے کرسپر لیگ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور اس لیگ کا کامیاب بنانے میں باغ بادشاہ کا اہم رول رہا ہے۔